آئی ایم ایف سےمذاکرات کامیابی تک جاری رہیں گے،ناکامی کی خبروں میں صداقت نہیں،ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف  سے مذاکرات کی ناکامی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کامیابی تک مذاکرات جاری رہیں گے جمعے کو مذاکرات جہاں پر تھے وہیں سے پیر سے دوبارہ آغاز ہوگا وزارت خزانہ ترجمان مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات بلا تعطل پیر سے دوبارہ شروع  ہوں گے مذاکرات ختم ہونے  کوئی حتمی تاریخ نہیں ہےآئی ایم ایف سے مذاکرات  کامیابی تک جاری رہیں گے سیکریٹری خزانہ اور ان کی ٹیم بدستور واشنگٹن میں مذاکرات کیلئے موجود ہے وزیر خزانہ اور  گورنر اسٹیٹ شیڈول کے حساب سے نیویارک میں  میٹنگز میں مصروف ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں