اتحاد ائرلا ئن کا پاکستان،بنگلہ دیش،انڈیا اورسری لنکا سے21جولا ئی تک فلا ئٹس معطل رکھنےکا اعلان

اسلام آباد (نیوزٹویو)متحدہ عرب امارات کی ائرلا ئن اتحاد ایئرویز نے پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے اپنی فلائٹس 21 جولائی 2021 تک معطل کر دی ہیں متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ فلائٹس آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ اس وقت عائد پابندیوں کی وجہ سے کیا ہے۔اتحاد ایئرویز کی جانب سے فلائٹس معطلی سے متاثر ہونے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی کی بکنگ متاثر ہوئی ہے تو ہم سے بعد میں رابطہ کریں تاکہ اس وقت کنٹیکٹ سینٹر اور سوشل میڈیا ٹیموں کو درپیش رش کی وجہ سے ان کا مسئلہ تاخیر کا شکار نہ ہو۔ خلیجی ایئرلائن کے مطابق 31 اکتوبر تک بغیر کسی فیس کے بکنگ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں