استحکام پاکستان پارٹی کے سر براہ جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے سیاست اور پارٹی دونوں چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔


تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے ٹویٹرپر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جنہوں نے حالیہ الیکشن میں میری بھر پور حمایت کی اور کامیابی پر اپنے حریفوں کو مبارک باد دیتا ہوں ، میں عوامی رائے کی تہہ دل سے عزت کرتاہوں ، اس لیے میں نے بطور چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیاہے ، میری نیک خواہشات پارٹی کے تمام ممبرا ن کے ساتھ ہیں ،میں ذاتی حیثیت میں پاکستان اور اس کے عوام کی خدمات جاری رکھوں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں