اسرائیلی حملوں میں اب تک 5ہزار7سوسےزائدفلسطینی شہید،نیتن یاہوکی حماس کو تباہ کرنےکی دھمکی

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کے حملوں میں 7ااکتوبر سےاب تک پانچ ہزار7سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 704 فسلطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کاکہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی کارروائیوں میں اب تک 5 ہزار 791 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔بین الااقومی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیل کی بمباری سے غزہ میں 2 ہزار 360 بچے بھی جاں بحق ہوئے ۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے دوران اسرائیلی فوج حماس کو تباہ کرے گی۔فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ تنازع کے بعد حماس کی حکومت کے زیر کوئی نہیں رہے گا۔اس جنگ میں وقت لگ سکتا ہے۔

ادھراسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے رات گئے غزہ میں فضائی حملے کر کے حماس کے درجنوں جنگجوؤں کو شہید کردیا ہے اور ان کے حملوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہم نے غزہ میں جنگجوؤں کے 400 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تین ڈپٹی کمانڈ بٹالین سمیت متعدد جنگجوؤں کو شہید کردیا۔

اسرائیل نے ایک سرنگ کو بھی نشانہ بنایا جس نے حماس کو سمندر کے راستے اسرائیل سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا۔اس سے قبل اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے کہاکہ اسرائیل کا حملوں کی شدت میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں