اسرائیل غزہ کے ساحلی علاقے پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا ہے،نیتن یاہو

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے ساحلی علاقے پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ چاہتے تھے غزہ جنگ میں کم سے کم جانی نقصان ہو مگر کامیاب نہیں ہوئے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس سے نمٹنے کے لیے دوبارہ کوئی ناکام حکمتِ عملی نہیں اپنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کے پہنچنے سے پہلےحماس رہنما الشفاء اسپتال سے نکل گئے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر ہم اپنے یرغمالیوں کو حاصل کر سکتے ہیں تو ہم عارضی جنگ بندی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں