اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اورقائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں۔اسلام ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت 21 نومبر کو ہوگی عدالت نے نواز شریف کی بیرون ملک سے پاکستان واپسی پر اپیلیں بحال کی تھیں۔
یاد رہےقائد ن لیگ نواز شریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا سنائی تھی، نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلوں کو 2018ء سے چیلنج کر رکھا ہے۔
