اسلام آباد(نیوزٹویو) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کا انڈسٹریل ایریا سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے جی نائن سیکٹر میں دکانوں اور سٹالز کا معائنہ کیا کہ نوٹیفائیڈ ریٹس کی پابندی، قیمتوں کی فہرستیں آویزاں کرنے اور پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے،
اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے ایک شخص کو گرفتار کرکے جرمانہ عائد کیا جبکہ دو کلو پولی تھین بیگز ضبط کر لیے گئے دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق وارننگ جاری کر دی گئی-