افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا ہے۔ جس میں کئی ہلاکتوں کو خدشہ ہے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی نے کہا کہ حکام دھماکے کی تفصیلات اکٹھا کر رہے ہیں۔ مقامی صوبائی کونسل کے ایک سابق رکن نعمت اللہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں بھاری جانی نقصان ہوا تاہم فوری طور پر کوئی تفصیلات نہیں ہیں تاہم مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ یاد رہے گزشتہ جمعے کو بھی شمالی شہر قندوز میں دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں