امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کورونا کا شکار

اسلام آباد(نیوزٹویو)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ و سینئر اداکارہ جیا بچن بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شبانہ اعظمی کے بعد اب جیا بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔ جس کے بعد کرن جوہر کی ملٹی اسٹار فلم ’راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم میں شبانہ اعظمی اور جیا بچن اہم کردار ادا کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ کا آغاز 2 فروری کو شروع ہونا تھا اور 14 فروری کو شوٹنگ ختم ہونی تھی۔ پہلے شبانہ اعظمی اور اب جیا بچن کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کی وجہ سے کرن جوہر نے اب شیڈول منسوخ کر دیا ہے،کیونکہ وہ باقی کاسٹ اور عملے کو خطرے میں ڈالنا نہیں چاہتے۔اس فلم کے مرکزی کردار میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نظر آئیں گی جبکہ یہ فلم سال 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں