این سی اوسی نے کورونا کیخلاف قومی جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم عمران خان اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوموارکواین سی او سی کا دورہ کیا دورے کے دوران ڈی جی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میجر جنرل آصف محمد گورائیہ نے کورونا وبا کی صورتحال پر  وزیراعظم اور آرمی چیف کوبریفنگ دی اور انہیں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات، ویکسین انتظامیہ اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی موجود تھے۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کا این سی او سی کا دورہ

وزیر اعظم عمران خان نے عوام کی حفاظت اور فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے لیے این سی او سی اور تمام وفاقی یونٹس کے اقدامات کو سراہااور کہا این سی اوسی نے کورونا کیخلاف قومی جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ویکسی نیشن مہم اور ضروری این پی آئیز کے نفاذ کے لیے کوششیں کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کو ان کی ریٹائرمنٹ پر این سی او سی کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں