اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد عبداللہ محمود نےفیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد عبداللّٰہ محمود خان نے فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار اور درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد عبداللّٰہ محمود خان نے ڈیجیٹل فارمیٹ کا جائزہ لیا اس کے ساتھ ساتھ پولیس ویری فیکیشن ، یونین کونسل سی ڈی اے برتھ اینڈ ڈیتھ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مزید برآں شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، گاڑی کی رجسٹریشن ، برتھ سرٹیفکیٹ ، پاور آف اٹارنی و دیگر دستاویزات کی اجراء کا جائزہ لیا گیا ۔