بادشاہ چارلس پروسٹیٹ کینسرکےمرض میں مبتلا ہوگئے،ترجمان بکنگھم پیلس

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ کےبادشاہ چارلس کینسر کی تشخیص‌ہو ئی ہے وہ پروسٹیٹ کینسرکےمرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔بکنگھم پیلس کےترجمان کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ برطانوی بادشاہ چارلس کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے اور پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ٹیسٹ کے بعد ہوئی ہے،جبکہ ڈاکٹروں نے ان کو عوام میں جانے سے منع کیا ہے۔


ترجمان کے مطابق بادشاہ اپنے علاج کے حوالے سے مکمل طور پر مثبت ہیں، اوروہ جلد علاج مکمل کرکے عوام میں واپس آئیں گے۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نےکنگ چارلس کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے بادشاہ چارلس پوری قوت کے ساتھ واپس آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں