بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی طبعیت ناساز، اسپتال منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سیاستداں متھن چکرورتی کو کولکتہ کے اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 73 سالہ اداکار فلم کی شوٹنگ سے گھر واپسی پر بہتر محسوس نہیں کر رہے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
سینئر اداکار کی صحت سے متعلق فوری طور پر کوئی واضح بات سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ متھن چکرورتی نے 7 مارچ 2021ء کو وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں سیاسی جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں