بجٹ میں شعبہ صحت و تعلیم کے لیے مزید فنڈز مختص کیے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے سلیکٹڈ بجٹ کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو نے قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں شعبہ صحت و تعلیم کے لیے مزید فنڈز مختص کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے لیے 30 ارب روپے مختص کرنا عوام دشمنی کی انتہا ہے اور تعلیم کے لیے بجٹ میں 5.5 فیصد فنڈز مختص کر کے قوم کے ساتھ مذاق کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سڑکیں بنانے سے ملکی ترقی نہیں ہوتی تو ترقیاتی بجٹ میں 38 فیصد کا اضافہ کیوں کیا گیا ؟ بجٹ میں شعبہ صحت و تعلیم کو نظر انداز کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں