برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا دورہ جاپان منسوخ

اسلام آباد(ویب نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جاپان کا دورہ منسوخ کر دیا۔جاپانی میڈیا کا کہناہے برطانوی وزیراعظم کا فروری کےوسط میں جاپان کا دورہ طے تھا۔دوسری جانب جاپانی چیف کیبنٹ سیکریٹری نے برطانوی وزیراعظم کے دورۂ جاپان کے منصوبے کی رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دورے کی منسوخی کی وجہ روس یوکرائن تنازعہ بنا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بورس جانسن کی کورونا پروٹوکول کےخلاف تقریبات بھی دورے کی منسوخی کا سبب بنیں۔واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جاپان کا یہ پہلا ممکنہ دورہ تھا۔جاپانی حکومتی ترجمان کاکہنا ہے کہ جاپان برطانیہ سے اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں