بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی،سی ڈی اے نےمتعدد عمارات سیل کردیں

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد شہر سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خا تمے کے لئے چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں. اس سلسلے میں بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر جمعرات کے روز ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے جدہ ٹاؤن اور آغوش سوسائٹی میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد عمارات کو سر بمہر کردیا.

تفصیلات کے مطابق بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر جدہ ٹاؤن میں 10 عمارات اور آغوش سوسائٹی میں ایک عمارت جو سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر تعمیر کی جارہی تھی کو سربمہر کرکے مالکان کو نوٹسز بھی جاری کردئیے ہیں.

شہر سے تجاوزات کے خاتمے اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف تعمیر کردہ عمارات کے خلاف آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا. واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے ناجائز تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر آپریشن کرنے میں مصروف عمل ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں