بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر عالمی وبا کورونا وائرس اور نمونیا سے صحتیاب

اسلام آباد(ویب نیوز)بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر عالمی وبا کورونا وائرس اور نمونیا سے صحتیاب ہوگئیں ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز  مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ لتا منگیشکر اب کورونا وائرس اور نمونیا میں مبتلا نہیں ہیں بلکہ صحتیاب ہورہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے ڈاکٹر سے بات کی جو لتا منگیشکر کا علاج کر رہے ہیں اور ڈاکٹر نے بتایا کہ گلوکارہ وینٹی لیٹر پر تھیں لیکن اب 15 دنوں کے بعد وہ وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں۔بھارتی وزیر نے یہ بھی کہا کہ لتا منگیشکر کو صرف آکسیجن دی جا رہی ہے۔ وہ اپنی آنکھیں کھول رہی ہیں۔ ڈاکٹر سے بات کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گلوکارہ میں ابھی کمزوری ہے لیکن وہ اب کافی بہتر ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لتا منگیشکر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ دیگر ٹیسٹ کروانے کے بعد گلوکارہ میں نمونیا کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔گلوکارہ کے کورونا میں مبتلا ہونے اور آئی سی یو میں داخل ہونے پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے اور ان کی صحت کے حوالے سے پریشان تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں