بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر وینٹی لیٹر پر منتقل،حالت تشویشناک

اسلام آباد(نیوزٹویو)بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر  کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرعلاج 92 سالہ گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی۔ڈاکٹر پریت صمدانی نے گلوکارہ کی بگڑتی طبیعت کی تصدیق کی اور کہا کہ انہیں اب وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔بریچ کینڈی اسپتال سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پریت صمدانی پچھلے کئی برسوں سے لتا منگیشکر کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کورونا کی تشخیص کے بعد سے لتا منگیشکر آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ کورونا کے ساتھ ہی گلوکارہ میں نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں