تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کی جلاؤگھیراؤمقدمے میں ضمانت منظور

لاہور( نیوزٹویو) انسداد دہشت گردی کی عدالت نےتحریک انصاف کی جلاؤ گھیراؤ کےمقدمے میں گرفتارکارکن خدیجہ شاہ کی ضمانت بعد از گرفتاری منطور کرلی ہے، یہ تیسرا مقدمہ ہے جس میں خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور ہوئی ہے۔ شہروز، روبینہ خان اور محمد احمد سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت بھی منظور کر لی گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نےجناح ہائوس کے قریب جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد خدیجہ شاہ کی ضمانت بعد از گرفتار کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔گزشتہ دنوں لاہور کی سیشن عدالت نے 9 مئی کو اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کے کیس میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں