تحریک انصاف کےسابق رکن قومی اسمبلی امجد نیازی اورٹکٹ ہولڈربیرسٹرخالد نثارگرفتار

میانوالی(نیوزٹویو) پولیس نے نو9مئی کو گھیراؤجلاؤ کے واقعات میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے میانوالی سے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو گرفتار کر لیا ہےپولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما امجدخان نیازی کیخلاف 9 اور 10 مئی کوگھیراؤجلاؤ اورتوڑ پھوڑکے2 مقدمات درج ہیں،اس کے علاوہ امجد خان نیازی حساس ادارے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنےاورجہاز کے ماڈل کو جلانے کے مقدمات میں امجد خان نیازی مطلوب تھے ۔
حکام کے مطابق امجد خان نیازی کو کل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا ، عدالت سے دہشت گردی کے مقدمات کے ملزم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی
دوسری جانب بورے والا سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر خالد نثار ڈوگرکو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خالد نثارپر 10مئی کے احتجاج میں پولیس کیساتھ تصادم کامقدمہ درج ہے اور مقدمے میں 100 سے زائد پی ٹی آئی کارکن بھی نامزد ہیں۔پولیس نے بتایاکہ خالد نثار کےخلاف مقدمے میں دہشتگردی اور دیگر دفعات شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع پرگرفتار کیا گیا ہے
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں رینجرز کی معاونت سےنیب کے ہاتھوں گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور ورکز نےملک بھرمیں جلائوگھرائو شروع کر دیا،اس دوران عسکری اور سول تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں