تھانہ شہزاد ٹاون پولیس کارروائی، موٹرسائیکلز چورگینگز کے کارندے گرفتار

اسلام آباد(نیوزٹویو) تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے میں پولیس کی کارروائی کی نتیجے میں موٹرسائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے سرکردہ تین کارندے گرفتار کر لیے گئے۔ گینگ میں حمید اللہ، محمد فراز اور اسحاق اللہ شامل ہیں۔ ملزمان سے چوری شدہ چار موٹرسائیکلز برآمد ہوئے ہیں۔ کارروائی ایس ایچ او شہزاد ٹاون معہ جوانوں نے کی جبکہ ملزمان کے خلاف درج شدہ مقدمات میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ایس پی راول زون نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں