حکومت نومبر سے پہلے چلی جا ئے گی،مریم نواز

لا ہور(نیوزٹویو) پا کستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پیشن گوئی کی ہے کہ حکومت نومبر سے پہلے چلی جا ئے گی مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن ہم کو عوام کی مشکلات اکٹھا رکھتی ہیں، عوام کے مسائل پر باہمی اختلافات بھلاکر ہم اکٹھے ہو جائیں گے کیونکہ جو چیز تمام سیاسی جماعتوں کو جوڑتی ہے وہ عوام کی مشکلات اور ان کی توقعات ہیں۔ اور جب وہ بات آئے گی تو ہم آپس کے اختلافات بھلا کر عوام کی بہتری کے لیے اکھٹے آگے بڑھیں گے

مریم نواز نے کہا کہ جو سلیکٹڈ تھا وہ اب جانے والا ہے، جب ہم عوام کی امیدیں پوری کرنے جا رہے ہوتے ہیں تو اس سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہوتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نومبر بہت دور ہے حکومت پہلے ہی گھر چلی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں