حکومت نے قومی بچت کی سکیموں میں شرح منافع پر کمی کردی

اسلام آباد( نیوزٹویو)وزارت خزانہ نے قومی بچت کی اسکیموں کے سرٹیفکیٹ پر ملنے والے منافع  کی شرح پر نظر ثا نی کرتے ہو ئےان میں رد وبدل کر دیاہے ۔ وزارت خزانہ نے نظر ثانی کے بعد تین سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں کمی کردی ہے جب کہ ایک کی شرح منافع میں اضافہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق بہبود، پینشنرز اور شہدا سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12.96 سے کم کرکے12.24 فیصد کردیا گیا ہے ،ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 11.12 فیصد سےکم کرکے 10.40 فیصدکیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.80 فیصد سےکم کرکے 10.32 فیصد اور سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع 7.25 فیصد سے بڑھا کر 8.25 فیصد کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں