حکومت کاوزیرخزانہ شوکت ترین کی ایک درجہ تنزلی کا فیصلہ،وزیراعظم کا مشیر بنایا جائے گا

اسلام آباد( نیوزٹویو)  وفاقی حکومت نے وزیرخزانہ شوکت ترین کی ایک درجہ تنزلی کرتے ہو ئے انہیں وفاقی وزیرسے وزیراعظم کا مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہےتاہم ان کو وفاقی وزیر کا درجہ دیا جا ئے گا وفاقی خزانہ شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت آج ختم ہوجائے گی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہےشوکت ترین بطور مشیر خزانہ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گےوزیراعظم عمران خان 24گھنٹوں میں شوکت ترین کی بطور مشیر تعیناتی کی منظوری دینگے واضح رہے کہ اسحاق ڈار کی نشست پر الیکشنز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہ ہونے کیوجہ سے شوکت ترین سینیٹر نہ بن سکے وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کی نشست پر سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہےشوکت ترین کو 6 ماہ کےلئے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا جبکہ آئین کے مطابق 6 ماہ دوران رکن پارلیمنٹ نہ بننے کی صورت میں عہدہ چھوڑنا لازم ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں