دن دیہاڑے پادری کا قتل تکلیف دہ ہے،حکومت کو شرم آنی چا ہیئے،مریم نواز

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دن دیہاڑے پادری کا قتل انتہائی تکلیف دہ اور تشویشناک ہے؟ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نوازنے کہا کہ پاکستان تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے لیے مساوی حقوق کے وعدے کے ساتھ بنایا گیا تھا، وہ حقوق کہاں ہیں؟ کیا کوئی ایسی چیز ہے جو حکومت کے تحت صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے؟۔شرم کی بات ہے

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بے حس اور سنگدل حکومت سے معمولی سی امید بھی ہوتی تو میں انہیں نہ صرف سانحہ پشاور کے متاثرین کے خاندانوں سے ملنے کا کہتی بلکہ مسیحی برادری سے تعزیت کرنے اور مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کا مشورہ بھی دیتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں