دورہ پاکستان سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کا اہم اجلاس رواں ہفتے ہوگا

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پاکستان میں ہونے والی سیریز کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا اجلاس رواں ہفتے ہوگا۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کا اہم اجلاس رواں ہفتے ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ نیشنل سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات فول پروف ہیں۔ جب کرکٹ آسٹریلیا دورے کی منظوری دے گا تب ٹیم کا اعلان کردیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جبکہ راولپنڈی اور لاہور بھی ٹیسٹ میچز کے وینیوز میں شامل ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں