دہشت گردوں نے گھات لگاکرپاک فوج کی 2گاڑیوں کو نشانہ بناکر14جوانوں کوشہید کردیا

راولپنڈی(نیوزٹویو) بلوچستان  کے ضلع گودارمیں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر حملہ کر کے پاک فوج کے 14 جوانوں کو شہید کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پسنی سے اورماڑہ جانے والی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گھناؤنے فعل میں ملوث دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کو پکڑ کر کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں