راولپنڈی پولیس،12ربیع الاول کا سکیورٹی پلان ،3700اور500ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار فرائض سرانجام دینگے

راولپنڈی (نیوزٹویو) راولپنڈی پولیس نے 12ربیع الاول کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لئے 3700 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی جبکہ 500 کے قریب ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار فرائض سرانجام دینگے جبکہ ضلع بھر میں مرکزی جلوس کے علاوہ دیگر جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے 3000 کے قریب افسران و اہلکار فرائض سرانجام دینگے اس کے علاوہ راولپنڈی کے تمام تھانوں کی نفری بھی اپنے علاقہ میں جلوسوں کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے گی، ایس ایس پی آپریشنز راۓ مظہر اقبال کا کہنا ہے شہریوں کا تحفظ اور سہولت اولین ترجیح ہے راولپنڈی میں 12 ربیع الاول کے روز مرکزی جلوس سمیت 101 جلوسوں کے سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ ربیع الاول کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروۓ کار لاۓ جا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں