رجب کا چاندنظر آگیا،شب معراج27رجب یکم مارچ کوہوگی

اسلام آباد(نیوزٹویو) ماہ رجب المرجب 1443 کا چاند نظر آگیا،شب معراج 27 رجب 1443 ھ یکم مارچ بروز منگل کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہو ا، جس میں رویت ہلال کمیٹی کے تمام ارکان نے شرکت کی اور چاند نظر آنے کے حوالے سے شہادتیں موصول کیں۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ یکم رجب المرجب 1443 ھ 3 فروری 2022 جمعرات کو ہوگی،شب معراج 27 رجب 1443 ھ یکم مارچ 2022 بروز منگل کو ہو گی۔ مولانا عبدالخبیر آزادنے کہاکہ ماہ رجب کے چاندکے نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ،اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا یکم رجب 3 فروری بروز جمعرات کو ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں