رنگ گورا کرنے والے انجیکشن کی کہانی، حرا اورمانی کی زبانی

اسلام آباد(ویب نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی حرا اور مانی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ حرا کی مانی سے رنگ گورا کرنے کے انجیکشن لگوانے کی فرمائش پر بڑی سخت لڑائی ہوئی تھی۔گزشتہ روز جوڑے نے  نجی ٹی وی چینل کے ایک  پروگرام میں شرکت کی، جس میں جوڑے نے نجی زندگی سمیت ملکی حالات پر بھی اظہارِ خیال کیا۔جوڑے سے میزبان نے جب رنگ گورا کرنے کے انجیکشن لگانے کے حوالے سے سوال کیا تو دونوں نے زوردار قہقہہ لگایا۔حرا کا کہنا تھا کہ اُن کی مانی سے اس موضوع پر خوب بحث ہوئی تھی اور بحث سخت لڑائی تک بھی جا پہنچی تھی۔حرا کا بتانا تھا کہ انہوں نے رنگ گورا کرنے کے انجیکشن منگوا بھی لیے تھے جو ابھی بھی ان کی الماری میں رکھے ہوئے ہیں ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مانی انہیں اس چیز کی اجازت نہیں دیتے بلکہ اس کے بجائے میکے بھیجنے کا کہہ دیتے ہیں۔دورانِ شو حرا مانی نے کہا کہ 80 فیصد مردوں کو لگتا ہےکہ بیویاں شوہروں سے لڑنے کے لیے بہانے ڈھونڈتی ہیں۔حرا مانی نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہوتا نہیں ہے مگر شوہروں کو لگتا ہے کہ بیویاں لڑنے کا بہانہ ڈھونڈتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں