زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹس جاری،ایف آئی اے نے انٹرپول سےرابطہ کرلیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی وزارت داخلہ نےدہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے اور ساتھ ہی ایف آئی اے کو انٹر پول فرانس سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔ زلفی بخاری آج کل فرانس میں مقیم ہیں۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے انٹرپول کو زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹس جاری کرنے کی درخواست دیدی ہے۔پی ٹی آئی رہنماء زلفی بخاری تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں اشتہاری ہیں، ان کیخلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ہے۔ واضح رہے کہ زلفی بخاری سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں