سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکرپشن کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد(نیوزٹویو)  محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخواہ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بنی گالہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔اسد قیصرکو اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے حراست میں لیا ہے، ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کیلئے سامان  کی خریداری میں خورد برد کا الزام تھا۔

واضح رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی کرسی بچانے کیلئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

اسد قیصر کے بھائی نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسد قیصر کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اسد قیصر گھر پر تھے جب پولیس اور سادہ لباس اہلکار گھر آئے، سادہ لباس اہلکار اسد قیصر کو گرفتار کرکے لے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں