سابق قومی کرکٹر اعزازچیمہ کے والد انتقال کرگئے

پاکستان کے سابق کرکٹر اعزاز چیمہ کے والد مہدی الیاس اختر چیمہ قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ ٹوئٹر پراعزاز چیمہ نے اپنے والد کے انتقال کی خبر  سے آگاہ کیا ۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ  میں یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ میرے پیارے والد مہدی الیاس اختر چیمہ آج  صبح  انتقال کرگئے ہیں ۔ خبر کی اطلاع کے ساتھ اعزاز چیمہ نےوالد کے لئے سورہ فاتحہ پڑھ کر دعائےمغفرت کرنے کی بھی درخواست کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں