سعودی عرب میں ایک منفرد ہارر ریسٹورنٹ کے چرچے

ریاض (ویب نیوز)سعودی عرب میں ایک منفرد ہارر ریسٹورنٹ کھولا گیا ہے۔جہاں زومبیز اورچڑیلیں آنے والوں کا استقبال کرتے ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں کھولے جانے والے منفرد ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پربھی انسانی کھوپڑیاں اورخون دکھائی دیتا ہے۔

ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ ہارر ریسٹورنٹ کھولنے کا مقصد عوام کومنفرد انداز کی تفریح کے ساتھ کھانا فراہم کرنا ہے۔زومبیز اورچڑیلوں کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے اور ان کے لئے خصوصی کاسٹیومزبنوائے گئے ہیں۔ ریاض کا یہ ہارر ریسٹورنٹ عوام میں مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں