سلمان خان کی شہرت میں اضافہ، پرسنیلیٹی آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ریاض (نیوزٹویو)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی عالمی سطح پر شہرت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔حال ہی میں سلمان خان کو سعودی عرب میں ’پرسنیلیٹی آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔سلمان خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ریاض میں منعقد ہونے والی جوائے ایوارڈز کی تقریب سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی ناصر،  آپ سے ملنا اچھا لگا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں اداکار سلمان خان، شلپا شیٹی اور دیگر اداکاروں کے ہمراہ اپنے دبنگ ری لوڈِڈ شو کے لیے سودی عرب گئے تھے۔جس کا انعقاد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آرٹس اینڈ کلچر فیسٹیول ریاض سیزن2021‘ کے تحت ہوا تھا اور اسے بہت پذیرائی ملی۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ​​کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔آرٹس اینڈ کلچر فیسٹیول ریاض سیزن2021 جوکہ ابھی ریاض میں جاری ہے۔ اس کا اہتمام جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کروایا ہے اور اس کے تحت ریاض بھر میں 7,500 تقریبات کا انعقاد کروایا جائےگا۔ جس میں موسیقی، کھیل، فنون لطیفہ سے لے کر کھانے تک شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں