سول ایوی ایشن کا ائر لائن آپریٹرز کی طرف سے اندرون ملک پروازوں کی منسوخی کانو ٹس،پی آئی اے،سیرین،ائیربلیواورائیرسیال کو نوٹسز جاری

اسلام آباد (نیوزٹویو)سول ایوی ایشن نے مختلف ایرلا ئن آپریٹرز کی طرف سے اندرون ملک پروازوں کی اچانک منسوخی کاسخت نو ٹس لے لیا ہےڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے پی آئی اے،سرین ائیر، ائیر بلیو اور ائیر سیال کو نوٹس جاری کئے گئے سول ایوی ایشن حکام کے مطابق پروازوں کی منسوخی پر مسافروں کیجانب سے بڑے پیمانے پر شکایات موصول ہوئیں ہیں یکم اکتوبر سے 18 اکتوبر  تک مجموعی طور پر 1145 پروازوں میں سے 383 پروازیں منسوخ کی گئیں۔قومی ائیرلائن کی جانب سے 417 میں 130 شیڈول پروازیں  منسوخ کی گئی سرین  ائیرلائن نے117،ائیربیلو نے86 اور ائیر سیال نے 50 پروازیں منسوخ کی سول ایوی ایشن حکام نے کہا ہے کہ سی اےا ے نے شیڈول  پروازوں کی  منسوخی  سے متعلق ضابطہ اخلاق واضح کردیا ہےانٹرنیشنل،چارٹرڈ پروازوں کی اجازت مانگنے سے قبل ایئرلائن آپریٹرز متعلقہ دفتر کو حلف نامہ پیش کریں گے جبکہ شیڈول ڈومیسٹک پروازیں باقاعدگی اور پابندی وقت کے ساتھ بالترتیب 90 اور 80 فیصد کے ساتھ چلایا جائےتکنیکی وجوہات یا مجبوری کی صورتحال میں ڈومیسٹک  پروازوں کی منسوخی کی اجازت سی اےاے سے طلب کی جائے سول ایوی ایشن حکام نے ائرلائن آپریٹرز کومتنبہ کیا ہے کہ ائیرلائن آپریٹرزعوام کو سفری سہولت فراہم کرنے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں