سول ایوی ایشن کا نیا ہدایت نامہ،سی کیٹیگری ممالک سے صرف پا کستانی شہریت والے مسافروں کو آنے کی اجازت

اسلام آباد (نیوز ٹویو) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا نئے ہدا یت نامے میں کیٹگری سی ممالک پر پاکستان آمد پر پابندی برقراررکھی گئی ہے سی اے اے کے شعبہ ایرٹرانسپورٹ نے نئے ہدایت نامے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق کیٹگری سی  ممالک سے صرف پاکستانی شہریت رکھنے والے مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہوگی کیٹگری سی سے آنے والے پاکستانیوں کو فلائٹ سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا جبکہ پاکستان کے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا واضح رہے کہ بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا، جنوبی آفریقہ سمیت 26 ملکوں کو کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے سی اے اے کی نئی ٹریول ایڈوائزری 15 جولائی تک قبل عمل ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں