اسلام آباد(نیوزٹویو) سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کےانڈپینڈنٹ گروپ کے شہزاد شوکت سپریم کورٹ بار کے صدرمنتخب ہوگئے ہیں۔ صدارت کیلئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت اور حامد خان گروپ کے امیدوار عبدالقدوس میں مقابلہ تھا
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں انڈپینڈنٹ گروپ کے شہزاد شوکت نے پروفیشنل گروپ کے میاں عبدالقدوس کو شکست دی ہے۔شہزاد شوکت کی جیت پر وکلا کی جانب سے بھرپور جشن منایا گیا جبکہ وکلا نےاحسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کے حق میں نعرے بازی کی ۔
لاہور سے عاصمہ گروپ کے امیدوار شہزاد شوکت 611 اور حامد خان گروپ کے عبدالقدوس 465 ووٹ حاصل کئے، کراچی سے شہزاد شوکت نے 168 جبکہ عبدالقدوس نے 193 ووٹ حاصل کئےجبکہ اسلام آباد سے بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت نے 371 ووٹ لیکر میدان مار لیاحامد خان گروپ کے عبدالقدوس 210 ووٹ لے سکے