راولپنڈی(نیوزٹویو) سکیورٹی فورسز نےصوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن میں 7 دہشت گرد وں کوجہنم واصل کردیا جبکہ تخریب کاروں کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے، فورسز نے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے تخریب کاروں کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد ٹانک اور گرد و نواح میں پولیس پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے، علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کےترجمان کے مطابق مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی اور سیکیورٹی فورسز سے تعاون کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
