شاہد آفریدی نے اسکواڈ جوائن کرلیا، اینٹی جین ٹیسٹ رپورٹ منفی

اسلام آباد(ویب نیوز)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اسکواڈ جوائن کرلیا۔ ٹیم منیجر اعظم خان کے مطابق شاہد آفریدی کا اینٹی جین ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد آفریدی 3 فروری کو میچ کیلئے دستیاب ہونگے۔دوسری جانب ابھی تک سیزن 7 کے تمام میچ ہارنے والی کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انجری سے نجات حاصل کرلی ہے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ 4 فروری کے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں