شواہد پیش،سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس مظاہر نقوی کے مستقبل کافیصلہ بدھ کو کرے گی

اسلام آباد(نیوزٖٹویو) سپریم جوڈیشل کونسل میں‌ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شواہد پیش کردئیے گئے ان کے خلاف ریفرنسز پر شوکاز نوٹس ہوگا یا خارج ہوں گے؟ کونسل کل بدھ کواپنی بیٹھک میں ان کے مستقبل کافیصلہ کرے گی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی صدارت میں کونسل کا اہم اجلاس ختم ہوگیا. جوڈیشل کونسل کا اہم اور حتمی اجلاس کل تین بجے پھر ہوگا.
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی،، ذرائع کے مطابق شکایت کنندگان کے دلائل مکمل ہو گئے. دوران اجلاس شکایت کنندگان نے تمام شواہد اور متعلقہ دستاویزات کونسل کے سامنے رکھے. کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات کا بھی جائزہ لیا گیا. جسٹس مظاہر نقوی بھی جوڈیشل کمیشن اجلاس میں موجود تھے. جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات منظور یا مسترد ہونگے؟ جسٹس مظاہر نقوی کو دوسرا اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنا ہے یا نہیں؟ سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران کے درمیان مشاورت کے بعد کل اہم فیصلہ متوقع ہے. ایڈوکیٹ خواجہ حارث نے حتمی فیصلے تک کی کارروائی مکمل ان کیمرا رکھنے کی استدعا کر دی ہے. کونسل نے تمام فریقین کو اجلاس کی کارروائی پبلک کرنے سے روک دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں