شہباز شریف اورمریم نواز کی جان کو خطرہ،پنجاب پولیس نے جیمرگاڑیاں اورسکیورٹی فراہم کردی

لاہور(نیوزٹویو) پنجاب پولیس نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازکی جان کودرپیش خطرات کے باعث انہیں عوامی مقامات پرنقل و حرکت کیلئے جیمرگاڑیاں فراہم کردیں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سپیشل برانچ کے مراسلے پر سابق وزیراعظم شہباز شریف اورمریم نواز کے ساتھ جیمرز والئی گاڑیاں چلیں گی پولیس کے مطابق دونوں سیاسی شخصیات کی رہائش گاہوں پر بھی ڈیمانڈ کے مطابق نفری تعینات کردی گئی ہے۔

 مریم نوازاورسابق وزیراعظم شہباز شریف کی عوامی مقامات پر نقل و حرکت کے لیے سپیشل برانچ کی جانب سے سکیورٹی برانچ کو مراسلہ بھجوایا گیا تھا ڈی آئی جی سکیورٹی نے دونوں شخصیات کے لیے جیمر وہیکلز فراہم کردیں سکیورٹی سکواڈ کی چار گاڑیاں بھی مریم نواز اور شہباز شریف کی موومنٹ کے دوران اسکارٹ کریں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں