شہباز شریف کا بحریہ کی جانب سے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے پر عملے کوانعام واعزازات دینے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارتی آبدوز کا بروقت سراغ لگانے اور پاکستانی حدود سے ماربھگانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ غیر معمولی صلاحیت اور پیشہ وارانہ تیاری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور عملے کے لئےانعام اور اعزازات کا اعلان کیا جائے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک مرتبہ پھر پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ہوشیاری اور ارض پاک کی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہونے کی صلاحیت کا لوہا منوایا ہےتاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی آرمی، فضائیہ اور بحریہ نے ارض وطن کے تحفظ کے لئے ہمیشہ شجاعت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بحریہ کی پیشہ وارانہ تیاری اور چوکسی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں