شہباز شریف کی ڈاکٹر عبدالقدیر کے گھر آمد،اہل خانہ سے تعزیت کی

اسلام آباد( نیوزٹویو) پا کستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف پا کستان کے مایہ ناز سائنسدان اور محسن پا کستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ان کی وفات پر تعزیت کی انہوں نے ڈاکٹرعبدالقدیرکی وفات کو قومی سا نحہ قرار دیا اور کہا کہ وہ ان کے لواحقین کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اس موقع پر مسلم لیگ ن کی سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں