عدالت نےاسحاق ڈار کی اہلیہ کی گھر نیلامی کے خلاف درخواست مسترد کردی

اسلام آباد(نیوزٹویو) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی لاہورکے گھرکی نیلامی کیخلاف درخواست مسترد کر دی ہے اور احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہو ئے عدالت نے حکومت کو اسحاق ڈار کا گلبرگ تھری لاہور میں گھر نیلام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھر پر تبسم اسحاق ڈار کا دعویٰ مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے گھر کی نیلامی پر دیا گیا اسٹے آرڈر بھی ختم کر دیا۔ تبسم اسحاق ڈار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ گلبرگ تھری لاہور کا گھر میری ملکیت ہے، اسحاق ڈار نے 14 فروری 1989 کو گھر مجھے تحفے میں دیا تھا، احتساب عدالت نے گھر پر میرے دعوے کی تحقیق کئے بغیر حکم جاری کیا۔یاد رہے احتساب عدالت نے گلبرگ تھری لاہور کا گھر 7 نومبر کو ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں