علی نوازاعوان اور سردارآصف نکئی نے پی ٹی آئی چھوڑ کراستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دواور ساتھی پارٹی چھوڑ گئے پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان اور سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیا کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کپتان کا ایک اور بڑا کھلاڑی ساتھ چھوڑ گیا، سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان نے منظر عام پر آ کر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

علی نواز اعوان اور سردار آصف نکئی نے اتوار کو لاہور میں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان سے ملاقات کی، ملاقات میں عون چودھری اور آئی پی پی کی دیگر قیادت بھی شریک تھی۔جہانگیرترین سے ملاقات میں علی نواز اعوان اور سردار آصف نکئی نے اپنے آئندہ کے سیاسی فیصلے سے متعلق آگاہ کیا، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان اور سردار آصف نکئی کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں