عوام پر ایک ماہ میں دوسری مرتبہ مہنگی بجلی کابوجھ ڈالنے کی تیاری،نیپرا میں2روپے65پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست

اسلام آباد(نیوزٹویو)قوم ایک مرتبہ پھر قربانی کا بکرا بننے کے لیے تیار ہو جا ئیں مہنگائی سے ماری عوام پر مزید بوجھ لا دنے کی تیاری،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی گئی معلوم ہوا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست سی پی سی اے نے دائر کی جو ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے، نیپرا 27 اکتوبر کو سماعت کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ ستمبر میں پانی سے36 اعشاریہ دو فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ کوئلے سے 17 اعشاریہ صفر پانچ فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مہنگے فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی۔

واضح رہے کہ حکومت نےچند روز قبل ہی بجلی کی قیمت میں ایک روپے 65پیسے ا ضا فہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے پٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کیا ہے اب دوبارہ بجلی کی قیمت مزید بڑھنے سے غربت کی چکی میں پستی عوام کی زندگی مزید مشکل ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں