اسلام آباد(نیوزٹویو)اسرائیل نواز پالیسی پر امریکی حکومت کے 500 سے زائد اہلکار صدر جو بائیڈن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
امریکی اہلکاروں نے غزہ میں جاری فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز نہ اٹھانے پر صدر بائیڈن کو احتجاجی خط لکھ دیا جس میں فلسطین میں فوری جنگ بندی اور اسرائیل پر زور دے کر فلسطینیوں کے لیے سامان غزہ جانے کی اجازت دلوانے کا مطالبہ کیا۔
صدربائیڈن کو خط لکھنے والوں میں محکمہ انصاف، ایف بی آئی، قومی سلامتی کونسل کے اہلکار شامل ہیں جب کہ خط پر دستخط کرنے والوں میں 40 حکومتی اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔
