غزہ(ویب ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کے ذریعے فلسطینیوں کے قتل عام پر مسلم ملک اردن ، چلی اور کولمبیا نے اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلا لیے فلسطین نے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔اردن وہ پہلا مسلمان ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے اور اب سے پہلا مسلمان ملک ہے جس نے فلسطینیوں کے قتل عام پر بطور احتجاج اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے
فلسطین کی وزارت خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا گیا کہ ہم اردن ، چلی اور کولمبیا کے موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں غزہ کے لوگوں کے قتل عام کو مسترد کردیا گیا۔