غزہ کے اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کی تحقیقات بطور جنگی جرائم ہونی چاہیے،ہیومن رائٹس واچ

اسلام آباد(نیوزٹویو)ہیومن رائٹس واچ(ایچ آر ڈبلیو) کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کی تحقیقات بطور جنگی جرائم ہونی چاہیے۔
ایک بیان میں ایچ آر ڈبلیو نے کہا کہ اسرائیلی فوجی غزہ میں طبی سہولتیں، طبی کارکنان اور ٹرانسپورٹ پرحملے کر رہے ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی غزہ کے صحت کے نظام کو مزید تباہ کر رہے ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے اسرائیلی جرائم کی تحقیقات اور آزاد بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری بنانے پر زور دیا ہے۔
دوسری جانب غزہ میں جھڑپوں کے دوران مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں زمینی آپریشن میں گزشتہ رات ہمارے مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے، جس کے بعد ہلاک فوجیوں کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں